• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسفندیار ولی کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

پشاور (نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی کےقائداسفندیار ولی خان نے عالمی امن کانفرنس کے بعدکابل میں افغان صدر اشرف غنی سے خصوصی ملاقات کی ہے، دلگشا محل میں ہونے والی ملاقات میں اسفندیار ولی خان اور اشرف غنی نے خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں جاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں نقصان دونوں اطراف بسنے والے پختونوں کا ہو رہا ہے، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مذاکراتی دور پھر سے شروع ہونا چاہئے لیکن مذاکرات صرف اسی صورت میں تمام افغانوں کیلئے قابل قبول ہونگے، جب یہ مذاکرات افغان حکومت کی سربراہی میں ہوں، انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں بلکہ امن اور صلح کے ذریعے مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جا سکتا ہے، افغان مسئلے کے حل کیلئے تجویز پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ ،چین اور روس ثالث کا کردار ادا کریں اور اس دوران پاکستان اور افغانستان مل بیٹھ کر اپنے مسائل کا حل تلاش کریں ، انہوں نے کہا کہ افغان حکومت پاکستان کے ساتھ غلط فہمیوں کے خاتمے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

تازہ ترین