اسلام آباد (جنگ نیوز ) جوڈیشل کمیشن نےلاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین کو سپریم کورٹ کیلئے نامزد کردیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس دوران جسٹس امین الدین کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کی سفارش کر دی گئی ہے ۔