• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرتا کی 13ستمبر کو کلاس فیلوز سے تلخ گفتگو کی وڈیو سامنے آگئی

لاڑکانہ (بیورو رپورٹ) آصفہ ڈینٹل کالج کی فائنل ایئر کی طالبہ آنجہانی نمرتا کی ایک اہم وڈیو سامنے آگئی۔

کالج کے کلاس روم میں معمول کی کلاس ختم ہونے کے بعد نمرتا اپنے کلاس فیلوز مہران ابڑو اور شان علی سے گفتگو میں مصروف ہے۔

اس وڈیو میں تینوں کے درمیان ماحول تلخ محسوس ہورہا ہے، یہ وڈیو مبینہ طور پر 13 ستمبر کی ہے جبکہ 2روز بعد 16ستمبر کو نمرتا کی لاش اس کے کمرے سے بازیاب ہوئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق نمرتا اور مہران ابڑو میں دو سال سے زائد عرصے سے قریبی تعلقات تھے اور ایک ہی سال میں کلاس فیلوز ہونے کی وجہ سے نمرتا مہران ابڑو سے شادی کی خواہشمند تھی تاہم مہران ابڑو نے پہلے تو ٹال مٹول سے کام لیا لیکن نمرتا کی ہلاکت سے کم و بیش ایک ہفتہ قبل مہران ابڑو نے اسے مکمل طور پر شادی نہ کرنے کا فیصلہ سنا دیا جس پر نمرتا خاصی پریشان رہنے لگی اور مبینہ طور پر ڈپریشن میں آگئی۔

ڈپریشن سے نکلنے کے لئے نمرتا نے بعض ادویات بھی استعمال کرنا شروع کردیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کی بھی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کہیں اس صورتحال میں کسی اور نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نمرتا کو قتل تو نہیں کردیا۔

تازہ ترین