کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو کی جانب سے گرفتار میئر کراچی وسیم اختر کے مشیر اور سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی رہائش گاہ سے گزشتہ روز برآمد ہونے والی 2تجوریوں میں سے ایک تجوری کو (آج ) جمعہ کوملزم لیاقت قائمخانی سے کھلوایا گیا جس میں سے 5 سونے کے اور ایک ہیرے کا سیٹ نکلا۔
نیب ذرائع کے مطابق تجوری سے برآمد ہونے والے سونے اور دیگر اشیاء کی مالیت تقریباً 15کروڑ روپے ہے۔
ملزم کی تجوری سے برآمد ہونے والی دیگر قیمتی چیزوں میں پرائز بانڈز، غیر ملکی کرنسی اور اس کے گھر سے برآمد ہونے والی 8 گاڑیوں کی فائلیں بھی شامل ہیں۔
نیب اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیاء اور دستاویز کی مالیت 10ارب کے قریب ہے۔