• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نامی ایڈ جیوکیٹنگ اتھارٹی کے بینچزکا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ایف بی آر نےبے نامی ایڈ جیوکیٹنگ اتھارٹی کے بینچزکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد بینج نمبر ایک کے دائر ہ کار میں صوبہ خیبرپختونخوا ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کا راولپنڈی ڈویژن ہوگا ، لاہور بینچ نمبر دو میں راولپنڈی کے علاوہ پورا صوبہ پنجاب ہوگا اور کراچی بینچ نمبر تین میں صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان دائر ہ کار میں ہونگے ۔ ایف بی آر نے بے نامی ٹرانزکشن ( ممنوع) ایکٹ 2017کے تحت بینچ قائم کیے ہیں۔
تازہ ترین