• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کا معاشی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وفاقی ایوان ہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) نے حکومت کی معا شی پا لیسیو ں پر تشو یش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مو جودہ معاشی پا لیسیو ں کے نتیجے میں بے شمارصنعتیں بند ہو گئیں اور بینکو ں کے نا دہندگان بڑھ گئے‘ بے روزگاری اور غربت میں اضا فہ ہواہے ،شدیدمتا ثر ہو نے والی صنعتیں مثلاًآٹو موبائل سیکٹر جس میں وینڈر انڈسٹر یزکی سیل اور پیداوار میں 50فیصد سے زیا دہ کمی آئی جس کے نتیجے میں بے شمار ملا زمین بے روزگا ہو گئے،سیکریٹر ی جنر ل ایف پی سی سی آئی ڈاکٹر اقبال تھہیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کے سنیئر ممبرا ن بشمو ل ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداران اور تاجر برادری کے رہنما ئو ں نے کراچی میں منعقد ہو نے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شر کت کی ۔
تازہ ترین