• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک امریکا ترجیحی شعبوں اور پروگراموں میں تعاون کے فروغ پر متفق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امریکاا ور پاکستان نے ترجیحی شعبوں اور پروگراموں کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے اور تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کے عام آدمی کے لیے سماجی ومعاشی ترقی کے حصول کے تناظر میں باہمی پروگراموں پر موثر عملدرآمد اور نگرانی کے لیےمل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔جمعے کو وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر سے امریکی سفیر پال جونز نے یو ایس ایڈ اور بین الاقوامی بیورو آف نارکوٹکس و لا ءانفورسمنٹ کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات کی جس میں پاک امریکہ دو طرفہ تعاون کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات چیت کی، وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرکی سربراہی میں یو ایس ایڈ اور بین الاقوامی بیورو آف نارکوٹکس کے پاکستان میں جاری منصوبوں پرعملدرآمداورچیلنجوں کاجائزہ لیاگیا اس موقع پر امریکی سفیر اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں یو ایس ایڈ اور بین الاقوامی بیورو آف نارکوٹکس کے پاکستان میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔
تازہ ترین