• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی جارح قیاد ت کا ہاتھ نیوکلیئر بٹن پر، جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے، صدر مملکت

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارح قیادت کا ہاتھ نیوکلیئر بٹن پر ہے جو ہندو بالادستی کے نظریئے پر چلتے ہوئے اقلیتوں پر ظلم ڈھا رہی ہے، اس طرح یہ نہ صرف علاقائی و عالمی امن بلکہ بھارتی معاشرے کیلئے خطرہ بن گئی ہے،جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دینگے ،دنیا گجرات کے قصائی سے کشمیری عوام کے حقوق کے احترام کی توقع نہیں رکھ سکتی،وہ ترک میڈیا کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس نے پروفیسر ڈاکٹر حلیل توکر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی، صدر مملکت نے کہا کہ دنیا گجرات کے قصائی سے کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے احترام کی توقع نہیں رکھ سکتی، اس وقت بھارت مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے۔وہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی طرح ہے،لوگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جا سکتا۔
تازہ ترین