• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی مہم چلانے والوں مہم کے بجائے نظام دو، آنے والا وقت پی ایس پی کا ہوگا، مصطفیٰ کمال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آج کل بڑے بڑے لوگ کرپشن میں پکڑے جارہے ہیں‘کرپٹ لوگوں کے گھروں سے بڑی بڑی کاریں‘ دولت اور سونا نکل رہا ہے‘ اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے والوں کے ریٹائرڈ افسر کے گھر سے اربوں روپے برآمد ہوئے‘ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے اختیارات وزیر اعلیٰ نے اپنے ہی پاس رکھ لئے ہیں‘ اٹھارہویں ترمیم میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے‘صفائی مہم سے کوئی صوبہ یا شہر صاف نہیں ہوسکتا۔ وہ حیدرآباد میں پی ایس پی کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جنرل ورکرز اجلاس میں پی ایس پی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ آج کل بڑے بڑے لوگ کرپشن میں پکڑے جارہے ہیں‘ کرپٹ لوگوں کے گھروں سے بڑی بڑی کاریں‘ دولت اور سونا نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو ملنے والے اختیارات وزیر اعلیٰ نے اپنے ہی پاس رکھ لئے ہیں‘ اٹھارہویں ترمیم میں بھی ترمیم کی ضرورت ہے‘ این ایف سی کے تحت ملنے والی رقم اضلاع کو نہیں دی جارہی ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ صفائی کی کوئی مہم نہیں ہوتی‘ اس مہم سے کبھی کوئی صوبہ یا شہر صاف نہیں ہوگا‘ صفائی مہم چلانے والوں مہم کے بجائے نظام دو،ہ آنے والا وقت پی ایس پی کا ہوگا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پورے سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے‘ کتے کے کاٹنے کی ویکسین کسی میڈیکل اسٹور پر نہیں ملتی بلکہ اسلام آباد سے براہ راست اسپتالوں کو مفت میں ملتی ہے۔ لاڑکانہ میں 10 سالہ بچہ ایڑھیاں رگڑ رگڑ کر مرگیا‘ یہ ظلم ہے‘ ظلم پر خاموش رہنے والا بھی ظالم ہوتا ہے‘ عوام ظالموں کا ساتھ نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ بے اختیار لوگوں کے ریٹائرڈ افسران کے گھروں سے اربوں روپے نکل رہے ہیں‘ اگر اب بھی سیدھا راستہ اختیار نہ کیا تو پھر اللہ کا حساب ہوگا‘ ظالم حکمران نہیں ووٹ دینے والے ہیں۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ چند روز قبل میئر کراچی نے ہمیں ذلیل کرنے کی کوشش کی‘ میئر نے سوچا کہ وہ مصطفی کمال کو بدنام کردے گا لیکن اللہ کو کچھ اور ہی منظور تھا‘ میئر کراچی کو یہ گمان بھی نہیں تھا کہ مصطفی کمال یہ چیلنج قبول کرلے گا۔ میں نے پریس کانفرنس کرکے میئر کراچی کے حکم پر لبیک کہا اور رات دو بجے کچرا صاف کرنے پہنچ گے‘ اس کے بعد سب کے پسینے چھوٹ گئے۔ اللہ نے میری کامیابی کے لئے میرے دشمن سے کام لیا‘ جب میں کچرا صاف کروانے پہنچا تو لوگ کچرے کے پاس کھڑے ہوکر میرا انتظار کرنے کے لئے موجود تھے‘ میئر کراچی کو معلوم تھا کہ مصطفی کمال کبھی بھی انہیں سلام کرنے آسکتا ہے‘ مجھے ڈر صرف اس بات کا ہے کہ کہیں میں جیت کر بھی ناکام نہ ہو جاوں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ مجھے الیکشن میں کامیابی کی کوئی فکر نہیں ہے‘ مجھے صرف وہ کامیابی چاہئے جس میں دشمن بھی دعائیں دے‘ اس معاملے پر قدرت نے پی ایس پی کو گھر گھر پہنچا دیا۔
تازہ ترین