• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس،ڈاکو تاریخی محل سے 20 لاکھ یورو مالیت کا سامان لوٹ کر فرار

پیرس (نیوز ڈیسک،رضا چوہدری) فرانس میں ایک تاریخی محل میں نامعلوم غیرمسلح افراد نے گھس کر مالکان کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد وہاں سے قیمتی پتھر اور کم سے کم دو ملین یورو کی رقم چوری کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی استغاثہ نے بتایا کہ پیرس کے شمال مشرق میں سترہویں صدی کی حویلی کے مالکان کو چوروں نے یرغمال بنا کر تقریبا 20 لاکھ یورو (2.2 ملین ڈالر)لوٹ لیے۔مولن خطے کے پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق یہ واقعہ سترہویں صدی میں تعمیر ہونے والے وو لی ویسکاونٹ کے محل میں فجر سے پہلے پیش آیا۔
تازہ ترین