• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی اے پائلٹس نے پے ڈیل مذاکرات کیلئے 27 ستمبر کی ہڑتال ختم کردی

لندن ( جنگ نیوز) برٹش ائرویز کے پائلٹس نے نئی پے ڈیل کے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کیلئے ذمہ دارانہ اقدام کرتے ہوئے دوسری طے شدہ ہڑتال ختم کر دی۔بی اے پائلٹس کی گزشتہ ہڑتالوں کی لہر سے ہزاروں مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ برٹش ائرویز کے پائلٹس کی طے شدہ ہڑتال 27 ستمبر کو ہونا تھی۔ اس کا فیصلہ پرٹش ائر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے پے ڈیل پر نئے مذاکرات کیلئے طویل جدوجہد کےدوران کیا تھا۔ اب یونین کےحکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی طے شدہ ہڑتال کے پلان کو نئے پے ڈیل پر مذاکرات کی حوصلہ افزائی کیلئے ختم کر رہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ برٹش ائر ویز کے باسز بھی خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کریں گے۔ تاہم بالپا کےجنرل سیکریٹری نے متنبہ کیا کہ اگر نئی پے ڈیل کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع نہ کیے گئے تو پھر ہم مزید اقدامات کریں گے۔ ماہ رواں کے اوائل میں دو روزہ ہڑتال کے نتیجے میں 1700 سے زائد پروازیں گرائونڈ ہو گئی تھیں اور دو لاکھ سے زائد مسافر اس سے متاثر ہوئے تھے۔ بی اے پائلٹس کو تین سال کیلئے 11.5 فیصد اضافہ کف آفر کی ہے اور اس کا کہناہے کہ اس سے کچھ کپتانوں کی تنخواہ 200000 پونڈتک ہو جائے گی جبکہ بالپا کا کہنا ہے کہ اس کے ارکان کمپنی کے منافع میں زیادہ حصہ چاہتے ہیں ۔ یونین لیڈر برائن سٹٹن نے کہاکہ پائلٹس کے ذمہ دارانہ اقدام کے بعد مذاکرات کیلئے بی اے باسز میں سے کسی کو انیشی ایٹیو لینا چاہیے ۔ پرٹش ائرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ خبر ملی ہے ہم پیچیدگیوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور غور کرنے کے بعد اس حوالے سے ردعمل دیں گے۔
تازہ ترین