• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز اقبال لوہسر کا چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی پر اظہار مسرت

کاسل (عظیم ڈار) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے جرمنی کے شہر کاسل میں زیر علاج پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کی اور صحت یابی پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن علی چوہدری بھی موجود تھے۔ انھوں نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے ایم این اے چوہدری سالک حسین سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے اپنے مختصر ترین وزارت عظمیٰ کے دور میں دو بڑے کام کئے۔ جن پر تارکین وطن ہمیشہ انہیں خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ اوورسیز میں وفات پانے والے افراد کی میتیوں کو انھوں نے اپنے دور وزارت عظٰمی میں پی آئی اے کے ذریعے پاکستان لے جانے کا فری انتظام کیا جو اس سے قبل نہیں تھا۔ دوسرا انہوں نے اٹلی کے شہر میلان اور اسپین کے شہر بارسلونا میں قونصل خانے قائم کروائے جس سےآج ہزاروں تارکین وطن مستفید ہو رہے ہیں۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد از جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے تاکہ وہ وطن عزیز روانہ ہوں۔
تازہ ترین