• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: برطانوی شاہی خاندان کی 3 شہزادیاں امید سے ہیں

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شاہی خاندان کی دونوں شہزادوں کی اہلیہ امید سے ہیں اور جلد شاہی خاندان کی جانب سے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ نہ صرف کیٹ مڈلٹن اور میگھان مارکل بلکہ شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کی کزن شہزادی یوجینی بھی امید سے ہیں۔ شہزادی یوجینی ولیم اور ہیری کے چچا شہزادہ اینڈریو کی بیٹی ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس اکتوبر میں شادی کی تھی۔ برطانوی اخبار ’’دی ایکسپریس‘‘ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شہزادی یوجینی امید سے ہیں، تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن اور میگھان مارکل بھی امید سے ہیں۔
تازہ ترین