• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارکین وطن کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں، احمر اسماعیل

برمنگھم (ابرار مغل) قونصلر جنرل آف پاکستان برمنگھم احمر اسماعیل نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کی ہر ممکن سہولت کے لئے وزارت خارجہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کئی برسوں سے اصلاحات کا سفر جاری ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مشینری سے بھی بھرپور انداز میں عوام کو ریلیف دیا جارہا ہے۔ لندن میں پاکستانی سفارتی خانے کے بعد اب برمنگھم میں خودکار ادائیگی فیس مشین نصب کردی گئی ہے۔ اس مشین کے استعمال سے روزانہ سیکڑوں صارفین وقت کی بچت کے ساتھ اپنی مرضی کی فیس فوری ادا کرکے اپنے کام کی تکمیل کرواسکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں مغل ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین وMBEمحمد سعید مغل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی ائر لائن کے نو تعینات ایریا منیجر امیر احمد واگان بھی موجود تھے۔ محمد سعید مغل نے قونصلر جنرل آف پاکستان احمر اسماعیل کی جانب سے قونصلیٹ کے دروازے سب کے لئے کھولنے اور آنے والے ہر شخص کو ہر ممکن ریلیف دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ برمنگھم قونصلیٹ میں بے شمار تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کا فائدہ کمیونٹی کو ہورہا ہے۔
تازہ ترین