• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی نعرے لگانے سے نہیں عملی کام سے ختم ہو گا‘ راشد شفیق

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محکمہ تعلیم راولپنڈی کے زیراہتمام انسداد ڈینگی کیلئے گلزار قائد راولپنڈی میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈڈینگی ایک خطرناک مرض ہے لیکن احتیاط کے ذریعے اس سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈینگی واک میں صرف نعرے لگانے سے نہیں بلکہ پریکٹیکل طور پر کام کرنے سے اس سے چھٹکارا ممکن ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین