• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5سکولوں کے سربراہوں کوقوائدضوابط کی خلاف ورزی پرشوکاز نوٹس

لاہور (وقائع نگارخصوصی ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےلاہور کے5سرکاری سکولوں کے سربراہان کو قوائد وضوابط کی عدم پیروی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سکول سربراہان کو 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔ان میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلندرپورہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی پیر عبدالرحمان ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول برانڈتھ روڈ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول جوڑے پل اور گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ کے نام شامل ہیں، سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ میں خوردبرد،حاضری رجسٹر کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر نہ کرنے پر شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔ غیرتسلی بخش جواب پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی ۔
تازہ ترین