• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے جوش وخروش سے منائینگے،بلوچستان بس،مزداونر

کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس /مزدا اونر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے صوبائی صدر حاجی نصراللہ خان کاکڑ نے کہاہے کہ 23ستمبر کو پشتون کلچر ڈے جوش وخروش سے منایاجائے گا ہرپشتون ثقافتی تقریبات میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے ثقافتی دن کوملی جوش وجذبے کے ساتھ مناکر امن پسند ومتحد ومنظم قوم ہونے کاواضح ثبوت دینگے پشتونوں کی ترقی کیلئے مثبت کرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے پشتون کلچر ڈے کی تیاریوں کے حوالے سے ٹرانسپورٹرز سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر عصمت اللہ محمدحسن ترین بہائو الدین بادیزئی امین عیسیٰ خیل حاجی عبدالغفار کاکڑ سرور خان کاکڑ ناصر خان کاکڑ اشرف خان کاکڑ بھی موجودتھے انہوںنے کہاکہ پشتون قوم کی اپنی ایک الگ اورمنفرد شناخت ہے جو دنیا بھرمیں مشہور ہے پشتون ملک کے کونے کونے میں پرامن اندازمیں کاروبار اورملازمت کررہے ہیں ۔
تازہ ترین