• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کے مسئلے پر خاموش نہیں رہینگے،ہرقربانی دینے کےلیے تیار ہیں،تحریک نوجوانان

کوئٹہ(آن لائن)تحریک نوجوانان پاکستان کے سربراہ عبداللہ حمیدگل نے کہاہے کہ کشمیر کے مسئلے پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ہم سب کی جدوجہد پاکستان کیلئے ہے ہمارا مقصد فلاحی اور اسلامی پاکستان بنا نا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پردیگررہنماؤں نے بھی خطا ب کیا۔مقررین نے کہاکہ تحریک نوجوانان پاکستان ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے ہمارے وسائل محدود اور جذبات آسمان تک ہیں ہم سب کی جدوجہد پاکستان کیلئے ہے ہمارا مقصد فلاحی اور اسلامی پاکستان بنانا ہے۔ سیاسی جدوجہد کو سیاسی طریقے سے حل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر تو پاکستان کا ہی ہے کوئٹہ نے قربانیاں دی ہے اور آگے بھی دینے کو بھی تیار ہے اس وقت بڑی جماعتوں کے نظریات پھٹ چکے ہیں۔ پاکستان نے روس کے16 ٹکڑے کئے۔انہوں نے کہاکہ آنیوالے دنوں میں پاکستان دنیا کی قیادت کریگا کشمیر ہمارا انتظار کررہا ہے ہمارے پاس بہت طریقے ہیں ہندوستان کےپاکستان پر حملے کی مجال نہیں ۔ 
تازہ ترین