• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی پالیسی جاری ہے‘ بی ایس او

کوئٹہ(پ ر)بی ایس اوکے مرکزی ترجمان نے کہا ہےکہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے ساتھ ضروری ہے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ بھی بند کیا جائے گزشتہ سال جتنے لوگ بازیاب ہوئے اس سے زیادہ لاپتہ کیے گئے گوادر میں بلوچ بہن ہانی بلوچ کو ان کے منگیتر کے ساتھ لاپتہ کرنے کے بعد مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بنایاگیا جبکہ ان کے منگیتر تاحال لاپتہ ہیں جو اس بات کاثبوت ہے کہ بلوچستان کے حوالے سے طاقت کے استعمال اور لوگوں کو خوفزدہ کرکے خاموش کرانے کی پالیسی میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ جبر کی پالیسی میں مزید تشدت لائی گئی ہے بیان میں کہاگیا کہ ایک طرف سیاسی اکابرین کو نواب میرامان اللہ خان زہری کی شکل میں شہید کرکے سیاسی عمل کے خلاف سازشوں کا سلسلہ شروع کیاگیاتودوسری جانب بلوچ خواتین کیخلاف زیادتیوں کوتقویت دی گئی ہے بی ایس او انسانی حقوق ملکی و عالمی قوانین کے خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کرتی ہے اگرکسی کیخلاف کوئی الزام ہے تواس کو عدالت میں پیش کرکے سزاء دی جائے ۔
تازہ ترین