• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2بجلی کمپنیوں کی نجکاری ،واپڈا ہائیڈرو یونین کا احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرزیونین کی قیادت نے بجلی کی 2تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ملک گیر ہڑتال کی کال دی جائے گی، مرکزی قائدین نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو) کی نجکاری کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں یونین رہنماؤں اور ملازمین کوہڑتال اور تحریک کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے،ن لیگ کی حکومت نے بھی بجلی کی 3تقسیم کارکمپنیوں لیسکو، آئیسکو اور فیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کیا تھا تاہم ملک گیر احتجاج کے باعث نجکاری کا فیصلہ منسوخ کردیا گیا تھا، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مانتے ہوئے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور پاور پلانٹس کی نجکاری کا عمل شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین