آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

میئر کراچی وسیم اختر کا پاسپورٹ ضبط

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر کو پاسپورٹ جمع کروانے کاحکم دے دیا ۔

ڈاکٹرعاصم کے خلاف دہشت گردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ۔

میئر کراچی کا لیاقت قائم خانی کی گرفتاری پر ردعمل

میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے مشیر لیاقت قائم خانی...

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کراچی کے میئرہیں لیکن شہر کے لیے کچھ کیا نہیں، آپ کو پاسپورٹ آفیشل وزٹ کے لیے واپس دیا گیا تھا اگر آپ آفیشل وزٹ نہیں کررہے ہیں تو پاسپورٹ واپس جمع کرائیں۔

عدالت کے حکم پر وسیم اختر نے پاسپورٹ اے ٹی سی میں جمع کرادیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میئر کراچی نے اپنے دورہ دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی تھیں۔

میئر کراچی نے ان ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے حل کے لیے ان سے تجاویز بھی طلب کی تھیں۔  

قومی خبریں سے مزید