• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،5 زخمی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے شمالی علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ۔واقعہ جمعرات کی شب وائٹ ہاؤس سے 3کلو میٹر کے فاصلے پر کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا ۔جائے وقوعہ پر موجود پولیس کمانڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ رات10بجے کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت زخمی ہوگئے۔شدید زخمیوںکو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین