• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیات میں تبدیلی عالمی امن کیخلاف نیا خطرہ بن گئی

نیو یارک(پی پی آئی) اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل اینٹینو گوٹیرس نے کہا ہے کہ ماحولیات میں تبدیلی عالمی امن کیخلاف نیا خطرہ ہے اور ماحولیات میں بہتری کے لئے فوری اقدام کئے جانے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی خبر رسا ادارے کے مطابق امریکی شہر نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں گزشتہ روزورلڈ پیس ڈے کے موقع پر منعقد سالانہ امن اجلاس کے دوران سیکرٹری جنرل اینٹینو گوٹیرس نے کہا کہ ’’ماحولیاتی ایمرجنسی آج امن کیلئے نیا چیلنج ہے جو ہماری سلامتی، ذریعہ معاش اور زندگی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’امن کا مطلب صرف لوگوں تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسکا مطلب لوگوں اور زمین کے درمیان ہے۔
تازہ ترین