• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری میر جعفر، میر صادق جیسے لوگوں پر کڑی نظر رکھیں، چوہدری یاسین

نیلسن (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ نارتھ زون کے نائب صدر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے شیخ عبداللہ اور مفتی سعید خاندان کی کشمیریوں کے ساتھ غداری کی وجہ سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کو تقویت ملی اور کشمیریوں کی آزادی کی جنگ لمبی ہوگئی ، ان دونوں خاندانوں نے اپنے ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے بھارت کے کٹھ پتلی کا کردار ادا کیا کشمیریوں کے قتل عام عزتوں کی پامالیوں میں ان کا بڑا ہاتھ ہے آج انہیں بھارت نے جیلوں میں بند کیا ہے تو چیخ و پکار کر رہے ہیں انہیں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے قول یاد آرہے ہیں اور کشمیریوں کے بڑے ہمدرد بنے پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے میر جعفر اور میر صادق افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ان پر کبھی کوئی اعتماد نہیں کیا جاسکتا کشمیریوں کی قیادت وہ قوتیں ہیں جو ستر سال سے تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ہیں آج بھی قربانیاں دے رہے ہیں ان مشکل ترین حالات میں تحریک آزادی کے ساتھ ہیں اور بھارت کے خلاف بر سرپیکار ہیں اور استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ سید علی گیلانی جیسی قیادت جو پرویز مشرف کے دور میں بھی ڈٹی رہی مشرف کے فارمولوں کو مسترد کردیا اور سازشوں کو بے نقاب کی۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ بھارت نواز عناصر پر کبھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے مگر بھارت کے ایجنٹوں کو کشمیریوں پر مسلط کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے کسی اندرونی اور بیرونی قوت کو کشمیریوں پر کوئی جعلی فیصلہ مسلط کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گےمسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام ہیں اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔
تازہ ترین