• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کے خلاف جنیوا میںUNآفس کے سامنے مظاہرہ

جنیوا (پ ر) کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور ان پر ظلم کے خلاف سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میںUNOدفتر کے سامنے ایک بڑے مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانیو کشمیری کمیونٹی اور غیر ملکیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مودی حکومت اور مودی کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مقررین نے اپنی تقریر میں کہا کہ کشمیری بھائیوں کو48روز کرفیو میں گزر گئے ہیں لیکن امت مسلمہ اور بڑی طاقتوں کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی اور نہ اسلامی ممالک اور بڑی طاقتیں اورUNOنے ابھی تک کوئی قدم اٹھایا۔ ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر میں ظلم بند کیا جائے، وہاں سے انڈین آرمی کو باہر نکالا جائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔
تازہ ترین