• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کی مقبولیت رواں ماہ تین فیصدبڑھ گئی

پیرس (این این آئی)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی مقبولیت کی درجہ بندی ایک ماہ قبل کی نسبت تین فیصد اضافے سے 37فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تازہ ترین نتائج میں میکرون کے وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کی حمایت میں80 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کی حمایت 41فیصد ہے۔ جولائی 2018 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب فرانسیسی صدر نے سروے کے مطابق 35فیصد سے زیادہ کا سکور حاصل کیا ۔اس کے علاوہ، اس سروے میں دیکھا گیا کہ سوشلسٹ پارٹی کے 42 فیصد حامی میکرون کی حمایت کر رہے ہیں، جو 14 پوائنٹس کے اضافے کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ ایمانوئل میکرون کے لئے خوشخبری ہے۔واضح رہے کہ اینٹی میکرون ییلو ویسٹس نے رواں ہفتے کے آخر میں مضبوط بازو کی کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔
تازہ ترین