• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی درجہ حرارت کو کنٹرول کرنا ہوگا ،سائنسدانوں کا انتباہ

لندن(این این آئی)سائنسدانوں نے دنیا کو خبردار کردیا ہے کہ انسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنا ہے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1 اعشاریہ 5 ڈگری تک روکنا ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ادارے آئی پی سی سی نے کہاکہ اگر درجہ حرارت کو کنٹرول نہ کیا گیا توانسانوں کو تباہ کن تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 1900کے بعد وسیع پیمانے پر ہونے والی صنعتی ترقی کے باعث اب تک دنیا کا درجہ حرارت 1 ڈگری بڑھ چکا ہے۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو درجہ حرارت صدی کے آخر تک 5-3 سنٹی گریڈ بڑھ سکتا ہی جس سے سطح سمندر میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہو گا۔سخت موسم، قحط، گرمی کی لہر اور شدید بارشوں کی وجہ سے چاول، مکئی اور گندم جیسی فصلیں اگانے کی صلاحیت خطرے میں پڑ جائے گی۔
تازہ ترین