• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوسلو میں برہان چشتی عرف بوبو کی دعوت ولیمہ

اوسلو (ناصر اکبر) برہان چشتی عرف بوبو کے ولیمہ کی تقریب اوسلو میں منعقد کی گئی جس میں سیاسی، سماجی اور شوبز کے افراد سمیت13ملکوں کے قریب لوگوں نے شرکت کی۔ چھوٹے قد کے بوبو پاکپتن سے اپنی دلہنیا ناروے لے کر آئے ہیں ۔ دعوت ولیمہ کے موقع پر برہان چشتی عرف بوبو اور ان کی دلہن فوزیہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔ بوبو کے والد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ دعوت ولیمہ پر معروف گلوکاروں طارق خان لگزی، عمیر گیلانی، راجہ کاشف، روبایت جہاں، بلال حسین اور دیگر کے گانوں پر بوبو اپنے دوستوں کے ہمراہ جھوم اٹھے۔ بوبو کے دوست و احباب شہزاد بٹ، ثناء خورشید، انیسہ خان، سائرہ خورشید، شمعون چوہدری، ملوینہ، عامر خان، محمد کاشف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دعوت ولیمہ میں آدھا ناروے شریک ہے۔
تازہ ترین