• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہیروئن اسمگل کرنے والے برطانوی جوڑے کو سزائے موت کا امکان

ہیروئن اسمگل کرنے والے برطانوی جوڑے کو سزائے موت کا امکان


لندن (نیوز ڈیسک) 2ملین پونڈ مالیت کی ہیروئن ہڈرز فیلڈ یوکے اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے برطانوی جوڑے کو سزائے موت دیئے جانے کا امکان ہے۔

26سالہ محمد طاہر اور اس کی بیوی20سالہ اقرا حسین مغربی یارکشائر کے علاقے ہڈر فیلڈ کے رہائشی ہیں۔

برطانوی اخبار میل کے مطابق میاں، بیوی سیالکوٹ سے براستہ دبئی یوکے جانے کی تیاری کررہے تھے کہ پاکستانی حکام نے انہیں ائر پورٹ پر گرفتار کرلیا۔

ائر پورٹ پولیس کے مطابق عمدہ قسم کی25کلو گرام ہیروئن کو زنانہ کپڑوں میں چھپایا گیا تھا۔ منشیات مختلف پیکیٹوں میں بند تھی اور گارمنٹس میں ڈھکی ہوئی تھی۔

پاکستانی حکام نے ملزمان کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا، جو تفتیش کررہی ہے۔ ملزمان کو سزائے موت یا کم از کم عمر قید ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین