• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیڈو وزیر خارجہ کی جانب سے لب ڈیم کاطالبان سے موازنہ

لندن( نیوز ڈیسک) شیڈو وزیرخارجہ ایملی تھورن بیری کی جانب سے لب ڈیم کی جانب سے اقتدار ملنے پر بریگزٹ کو منسوخ کرنے کی پالیسی کے اعلان پر لب ڈیم کاطالبان سے موازنہ کئے جانے پرلبرل ڈیموکریٹس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ تھورن بیری یورپی یونین میں رہنے کی حامی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی نئے ریفرنڈم کی صورت میں یورپی یونین کے ساتھ رہنے کی مہم چلانے کے سوا اور کچھ نہیں کرسکتیں لیکن انھوں نے کہا کہ ووٹروں کی رائے لئے بغیر یورپی یونین کے حوالے سے 2016کے نتائج کو نظر انداز کردینا جمہوری طریقہ نہیں ہے۔ بعض سروے رپورٹس سے ظاہر ہوتاہے کہ لب ڈیم کی قائد سوئنسن کے اس اعلان کے بعد کہ وہ برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو اس سے علیحدگی کے فیصلے کے بارے میں لکھے جانے والے خط پر آرٹیکل 50 ختم کردیں گی لب ڈیم کو لیبر پارٹی پر سبقت حاصل ہورہی ہے،ہائوس میگزین سے باتیں کرتے ہوئے تھورن بیری نے کہا کہ لب ڈیم بھی طالبان جیسی ہی پارٹی ہوگئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتی کہ عوام سے ان کی رائے لئے بغیر ان کے فیصلے کو مسترد کردینا جمہوری ہے،انھوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کی جمہوری طریقہ یہ ہے کہ اس جمود کو توڑنے کیلئے عوام کے پاس واپس جائیں اور ان کا اعتماد حاصل کیاجائے۔
تازہ ترین