• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر ڈپٹی لیڈر ٹام واٹسن کی پارٹی عہدے سےنکالنے کی کوشش کی مذمت

لندن( پی اے ) لیبر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر ٹام واٹسن نے خود کو پارٹی عہدے سے نکالنے کی کوشش کی مذمت کی ہے۔لیبر پارٹی کے بنیادی گروپ مومنٹم کے جان لینس مین کی جانب سے ایک تحریک پیش کی گئی تھی لیکن پارٹی قائد جیرمی کوربن کی مداخلت پر اسے واپس لے لیاگیا لیبر پارٹی کے ایک ذریعے نے بتایا کہ جیرمی کوربن نے کہا کہ اس عہدے کو ختم کرنے کے بجائے اس پر نظر ثانی کی جائے گی،بریگزٹ کے معاملے پر اپنے موقف کی وجہ سے ان دنوں واٹسن اور جیرمی کوربن کے درمیان اختلافات چل رہے ہیں،واٹسن کو نکالنے کی ابتدائی کوشش پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کی گئی تھی لیکن اسے دوتہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکی اور اس طرح یہ کوشش ناکام ہوگئی جب کہ برائٹن میں پارٹی کی کانفرنس کے دوران اس حوالے سے ایک اور کوشش کئے جانے کی اطلاع ہے لیکن اس کوشش سے قبل این ای سی نے جیرمی کوربن کی اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ٹام واٹسن کاعہدہ ختم کرنے کے بجائے پارٹی کے قائد کے تعاون سے ڈپٹی لیڈر اور دوسرے عہدوں پر نظر ثانی کی جائے لیبر پارٹی کے ذریعے کاکہناہے کہ اب اس بات پر غور کیاجائے گا کہ پارٹی کے ارکان اپنی رائے کے اظہار کا زیادہ موقع فراہم کرنے کیلئے،منتخب عہدوں میں توسیع کے ذریعے جمہوری احتساب کو کس طرح مستحکم اور مضبوط کیاجاسکتا ہے اور متنوع نمائندگی کو کس طرح طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ریڈیو فور سے باتیں کرتے ہوئے واٹسن نے بتایا کہ انھیں اس کوشش کا پتہ مانچسٹر میں ایک چائینز ہوٹل میں کھانا کھانے کے دوران چلا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک وسیع تر چرچ پارٹی پر براہ راست فرقہ وارانہ حملہ ہے۔یہ ہمیں ایک دوسری طرح کے ادارے کی طرف لے جارہی ہے جہاں اکثریت کو برداشت نہیں کیاجاتا اور یہ لیبر پارٹی کی گزشتہ ایک صدی کی روایت کے برعکس ہے۔
تازہ ترین