• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیوں کے خلاف وینزویلا کی درخواست مسترد

برسلز (اے پی پی) یورپی یونین کی اعلیٰ عدالت نے وینزویلا کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ برسلز کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کو ختم کیا جائے، یہ پابندیاں ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال خراب ہونے کے سبب عائد کی گئی تھیں ۔ واضح رہے کہ دو برس سے زیادہ عرصے سے جاری سنگین سیاسی بحران نے پہلے ہی وینزویلا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔یورپی یونین کی دوسری بڑی عدالتی اتھارٹی نے اپنے فیصلے میں کہا کہ وینزویلا کے صدر نکولس میدورو کی حکومت کے وکلاء کی جانب سے یورپی یونین کی عائد کردہ پابندیوں کو منسوخ کرانے کی کوشش ناقابل قبول ہے،ان پابندیوں کے تحت یورپی کمپنیاں متعین مصنوعات وینزویلا برآمد نہیں کر سکتیں۔عدالت کے مطابق اس بات کے پیش نظر کہ پابندیوں میں وینزویلا کو براہ راست ہدف نہیں بنایا گیا کراکس حکومت کی جانب سے ان کے خلاف اپیل قانونی طور پر قابل قبول نہیں۔یاد رہے کہ نومبر 2017ءمیں یورپی یونین نے وینزویلا کو ایسے ہتھیاروں اور ساز و سامان کی برآمد پر پابندی کیلئے اقدامات کیے جو وہاں صدر میدورو کے خلاف احتجاجی مظاہرین کو خاموش کرانے کےکیلئے استعمال کیے جا سکتے تھے۔
تازہ ترین