• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمیع جونیئر گیند لگنے کے باعث اسپتال منتقل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون میں کے پی کے کے کھلاڑی سمیع جونیئر گردن پر گیند لگ جانے سے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے۔این بی پی کمپلکس میں ہفتے کو سندھ کے حسان خان کا اسٹروک سمیع کی گردن پر لگا ان کا سی ٹی اسکین کلیئر آیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے ا نہیں مسلسل آبزرویشن میں رکھا ہوا ہے۔ کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز خیبرپختونخوا کو میچ میں مجموعی طور پر 389 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے اور اس کی ابھی 4 وکٹیں باقی ہیں۔سندھ کی پوری ٹیم 138 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تازہ ترین