• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈ بون پاک سری لنکا سیریز کے لئے میچ ریفری مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نےآسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر ڈیوڈ بون کو پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹوئینٹی سیریز کے لئے میچ ریفری مقرر کیا ہے۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔سیریز 27ستمبر سے9اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں ہوگی۔58سالہ بون آسٹریلیا کے لئے107ٹیسٹ 181ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔بون اس سال پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئینٹی سیریز میں بھی میچ ریفری تھے جبکہ مائیکل گف، اور جول ولسن پاکستان سپر لیگ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میںپہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا کوآن فیلڈ امپائرز مقررکیا گیا ہے۔مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔29ستمبر کو کراچی میںدوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائرہوں گے۔کراچی میں دو اکتوبر کوتیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ آمپائرز ہوں گے۔مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئےہیں۔لاہور میںپہلے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقررکئے گئے ہیں۔شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات ہوئے ہیں۔دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کئے گئے ہیں۔آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقررکئے گئے ہیں۔
تازہ ترین