• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالات بہت خراب ہیں، مگر اپوزیشن کو پروا نہیں، وزیرداخلہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ جنگ،آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر) اعجاز احمدشاہ نے کہا ہے کہ ملکی حالات بہت زیادہ خراب ہیں مگرسیاسی لیڈرشپ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اوراپوزیشن کو ملکی مفاد عزیز نہیں کیونکہ بعض سیاسی جماعتیں اپنی کرپشن کو چھپانے میں مصروف ہیں جن کا مقصد صرف بیٹی،بہن، پھوپھو، باپ اور بھائی کو بچا نا ہے.

نواز شریف یا آصف زرداری سے کوئی ڈیل نہیں ہورہی، سیاسی مخالفین چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کامیاب نہ ہو۔ 

انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی بھارتی بربریت اور ظلم وستم کے خلاف ہم نے انڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد سمیت دیگر ضلعی افسران اور میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ این اے 137ننکانہ صاحب میں ہونے والی کرپشن کا وائٹ پیپر تیار کرارہا ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کرپشن کے خلاف نیب میں بھی جائیں گے، پچھلے دور میں پانچ پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کیے گئے 32ملازم ملازمت سے فارغ کیے جائیں گے۔

تازہ ترین