• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کےعوام کو کنٹرول لائن توڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا، فاروق حیدر

چناری(نمائندہ جنگ) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دنیا ہمارے صبر کا امتحان نہ لے،پاک فوج دشمن کی ہر چال ناکام بنانے کیلئے تیار ہے،آزاد کشمیر کےعوام کو کنٹرول لائن توڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ہم ملکر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے نا پاک قبضہ سے آزاد کروائینگے، حملہ ہوا تو 71ءکا بدلہ سود سمیت چکائیں گئے،ایل او سی پر بسنے والوں کی استقامت و جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں، حملہ ہوا تو 71 ءکا بدلہ سود سمیت چکائیں گئے،ایل او سی پر بسنے والوں کی استقامت و جرآت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے حلقہ انتخاب ہٹیاں بالا،چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی کا دورہ کیا ۔جگہ جگہ وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں بھارتی مورچوں کے سامنے پاکستان ،پاک فوج زندہ باد اور بھارت مخالف فلگ شگاف نعروں سے لائن آف کنٹرول کی فضا گونجتی رہی۔
تازہ ترین