• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تفصیلی گفتگو ”ایک دن جیو کیساتھ “ میں آج دیکھیں

کراچی(جنگ نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ روزانہ کسی نہ کسی چیز پر میرا وزیراعظم پاکستان سے مشورہ جاری رہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اگر ملنا چاہیں گے تو میں انکار نہیں کروں گا۔ صدر بننے کے باجود تحریک انصاف دِل سے نہیں نکل سکتی۔ آرٹیکل 149 وزیر قانون کا پسندیدہ آرٹیکل ہے۔ نور جہاں کے گانے اب بھی پسند کرتا ہوں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں میزبان سہیل وڑائچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدرمملکت نے زندگی میں یوٹرن کیوں نہ لئے، صدرعلوی کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس کیا ہوتی ہے اور جوانی میں صدر عارف علوی کو مال روڈ پر احتجاج کے دوران کتنی گولیاں لگیں؟۔ اِن تمام سوالوں کے جواب وہ اپنی خصوصی گفتگو میں بیان کریں گے۔ تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام7 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین