• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل کا حل اٹھارویں ترمیم میں ترمیم سے مشروط ،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے 90فیصد مسائل کا حل اٹھارویں ترمیم میں ترمیم سے مشروط ہے جس طرح آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا پورا چیپٹر موجود ہے بلدیاتی حکومتوں کا بھی ہونا چاہیے اور اس کے لیے پاک سرزمین پارٹی قانون دانوں کی مشاورت سے آئینی ترمیم تیار کر رہی ہے جس کے بعد تمام جماعتوں سے رابطہ بھی کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں کامیاب جنرل ورکرز کنونشن کے بعد پارٹی ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی ہی مسائل کا واحد حل ہے، عوام کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ نیشنل فنانس کمیشن کو پرونشل فنانس کمیشن سے مشروط کیا جائے۔ نیز اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل کیئے جائیں تاکہ عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں۔
تازہ ترین