• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شپ اونرز کالج میں پرنسپل پروفیسر صلاح الدین ثانی اور اساتذہ میں جھگڑا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شپ اونرز کالج میں پرنسپل اور اساتذہ کے درمیان جھگڑا۔تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں تھانے کی حدود میں واقع پاکستان شپ اونرز کالج میں ہفتہ کو گیارویں جماعت کے طلبہ کے لیے استقبالیہ تقریب کے دوران کالج پرنسپل پروفیسر صلاح الدین ثانی طلبہ سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران وہاں موجود ایک استاد نے انکا مائیک چھیننے کی کوشش کی جس پر کالج پرنسپل نے انھیں دھکا دیا جسکے بعد مذکورہ استاد نے بھی کالج پرنسپل کو دکھا دیا جسکی وجہ سے وہ اسٹیج سے نیچے جا گرے،اس دوران وہاں موجود دیگر اساتذہ بھی جھگڑے میں کود پڑے،کالج اساتذہ کیجانب سے بعد ازاں کالج پرنسپل کے خلاف تھانہ شارع نور جہاں میں درخواست بھی دی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پرنسپل کے اسٹیج سے گرنے کے بعد مبینہ طور پر پرنسپل کے تیار کردہ طلبہ نے اساتذہ پر حملہ کر دیااور انھیں بے دردی سے مارا پیٹا جس سے چار اساتذہ زخمی ہوئے۔دوسری جانب ایس ایچ او خالد ندیم بیگ کا کہنا ہے کہ پرنسپل کیجانب سے اس دعوے کو غلط قرار دیا گیا ہے،ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود بچوں کے والدین کیجانب سے بھی اساتذہ کے عمل کو غلط کہا گیاہے،انہوں نے بتایا کہ فریقین کے درمیان صلح کروا دی گئی ہے۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن نے واقعہ پر تین دن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے،سپلا کے مطابق اساتذہ پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سپلا کے مطابق کالج میں اساتذہ حاضری نہیں لگائیں گے،اساتذہ ڈی جی کالجز کے دفتر میں حاضری لگائیں گے۔
تازہ ترین