• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کے قتل میں ملوث ملزم 8سال بعد گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی لیاقت قریشی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر فیضان علی خان کو 8سال بعد عزیز بھٹی کے علاقے سے گرفتار کرلیا ، سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپریل2011میں رکن صوبائی اسمبلی لیاقت قریشی کو قتل کیا، ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں اس کا ساتھی جہانگیر عرف مرتضیٰ جوش بھی ساتھ تھا، ملزم فیضان یونٹ159لیاقت آباد کا جوائنٹ یونٹ انچارج تھا، ملزم کے قبضے سے ملنے والا اسلحہ فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے ۔

تازہ ترین