• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر ہاؤس میں پرسکون کراچی شہرِ فن فیسٹیول 28،29ستمبر کوہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پرسکون کراچی شہرِ فن فیسٹیول گورنر ہاؤس کے گارڈن میں 28اور29ستمبر کوہوگا،یہ اعلان صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ 2013ءمیں اس کا آغاز کیا تھا اس پروگرام میں سب کریٹیو اور بہت بڑے لوگ کام کررہے ہیں،اس موقع پر مہرافروز،نورجہاں بلگرامی،ارشد فاروقی اور نوریہ نے بھی اظہار خیال کیا،انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول صبح 8تا رات8بجے جاری رہے گا، فیسٹیول میں ہر عمر اور طبقے کے بچوں کو تفریح اور سیکھنے کا موقع میسرآسکے گا،بچوں کیلئے ”تماشاگھر “میں معروف پریکٹیشنرز کی متعدد پرفارمنسز پیش کی جائیں گی، ”سائنسی کھیل“ میں سائنسی اصولوں، ایجادات اور ماحولیات پر مشتمل سیرحاصل بحث اور سرگرمیاں ہوں گی، ”آؤ سنو کہانی“میں بچوں کو کتابیں بدلنے، کاغذ بنانے، کہانیاں پڑھنے، گانا گانے اورنظمیں پڑھنے کا موقع لے گا ”فنکار گلی“ میں بچوں کو فن اور دستکاری کے ساتھ دیواروں پر مصوری اور تنصیبات کی بابت سکھایا جائے گا،اس موقع پر مختلف مباحثوں کے ذریعے بچوں میں ثقافتی تنوع، شہر کی یادگاروں، روایتی دستکاری، نقشوں اور ماحول کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ اپنے شہر ”کراچی“ کے لئے ان میں احساس ملکیت پیدا ہو،فیسٹیول میں داخلہ فری ہوگا تاہم فیملیاں قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ ضرور لائیں۔

تازہ ترین