• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی کام، حبیب بینک برج آج شام 6بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہفتہ 21ستمبر رات 2بجے سے اتوار 22 ستمبر کی شام 6بجے تک حبیب بینک برج، سابقہ افزا برج، تعمیراتی کام کی وجہ سے بند رہے گا، گلبائی ، شیر شاہ سے سہراب گوٹھ جانے والے شہری سیمنس چورنگی سے بائیں جانب حبیب چورنگی، میکرو چورنگی ، منگھوپیر روڈ ، بنارس سے عبداللہ کالج کا روٹ اختیار کریں۔گلبائی ، شیر شاہ سے ناظم آباد، لیاقت آباد وغیرہ جانے والے شہری سیمنس چورنگی سے دائیں جانب نورس چورنگی، بڑا بورڈ سے بائیں جانب جہانگیر آباد، ناظم آباد نمبر 1سے بائیں جانب پیٹرول پمپ یا انڈر پاس سے سیدھا لیاقت آباد ڈاک خانہ کا روٹ اختیار کریں۔

تازہ ترین