• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے کیلئے درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری تک روکنا ہوگا، سائنسدان کا انتباہ

موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنے کیلئے درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری تک روکنا ہوگا


نیویارک (نیوز ڈیسک)سائنسدانوں نے دنیا کو خبردار کردیا ہے کہ انسانوں کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنا ہے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری تک روکنا ہوگا۔

بین الاقوامی ادارے آئی پی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو انسانوں کو تباہ کُن تبدیلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سال 1900 کے بعد وسیع پیمانے پر ہونے والی صنعتی ترقی کے باعث اب تک دنیا کا درجہ حرارت 1 ڈگری بڑھ چکا ہے۔اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو درجہ حرارت صدی کے آخر تک 5-3 سنٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے جس سے سطح سمندر میں اضافہ اور لاکھوں لوگوں کے بے گھر ہونے کا خدشہ ہوگا۔

سخت موسم، قحط، گرمی کی لہر اور شدید بارشوں کی وجہ سے چاول، مکئی اور گندم جیسی فصلیں اُگانے کی صلاحیت خطرے میں پڑ جائے گی۔

تازہ ترین