• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدرجوبائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات کیلئےٹرمپ نے یوکرائن کے صدرپر دبائو ڈالا تھا،امریکی اخبار

لاہور(جنگ نیوز)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیاہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن صدرپردباؤ ڈالا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے کیخلاف تحقیقات کریں۔ واشنگٹن پوسٹ نے ذرائع کے حوالےسے لکھا کہ ٹرمپ نے25 جولائی کو یوکرائنی صدر ولڈیمیرزیلنسکی کےساتھ گفتگو میں دباؤ ڈالاکے لئے اس تحقیقات کوآگےبڑھایاجائے، ٹرمپ کا خیال ہے کہ 2020 میں صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن ان کے مدمقابل ہوں گے، اور اُن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات سے انھیں سیاسی فائدہ ملےگا۔ دوسری جانب ٹرمپ نےاِن الزامات سے انکار کیااورکہا کہ عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی گفتگو میں انہوں نے کوئی ناجائز کام نہیں کیا ہے ، لیکن انہوں نے اس پر بات کرنےسے انکار کیا کہ انھوں نے یوکرائینی صدرسے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کے بیٹےہنٹربائیڈن کےخلاف تحقیقات کی بات کی تھی یا نہیں۔ واضح رہے کہ یوکرائینی صدرکے ساتھ ٹرمپ کی مبینہ گفتگوپر امریکی انٹلیجنس اہلکار نے ٹرمپ کے خلاف شکایت کی تھی۔  

تازہ ترین