• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبرنگارخصوصی)عالمی یوم امن کے موقع پر وارث روڈ چرچ کے باہر بین المذاہب قائدین کی امن ریلی کی کل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم اورپادری عمائمول کھوکھر نے قیادت کی ۔ریلی میں سکھ راہنما سردار کلیان سنگھ ،ہندو پنڈت امرناتھ رنداھاوا ،سیمسن سلامت ،سہیل احمد رضا ، مفتی سید عاشق حسین ،مولانا شکیل الرحمن ناصر ،پادری سیموئل نواب ،مولانا محمد زبیر ورک ،علامہ غلام عباس شیرازی ۔رانا منان ،محمود غازی ،علامہ شعیب اختر رضوی ودیگر نے شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امن ریلی کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب میں رواداری ہے ۔
تازہ ترین