• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی سالگرہ تقریب ،کیک کاٹاگیا،درازیٔ عمرکی دعائیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام سٹی صدر ملک نسیم لابر کی صدارت میں ہونے والی چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب ہوئی جس میں خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، اے ڈی خان بلوچ، شیخ غیاث الحق ، ملک بشیر، حبیب اللہ شاکر، حیدر عباس گردیزی، راضیہ رفیق، چوہدری یاسین، عبدالرؤف لودھی، رانا نیک محمد زاہد، میاں منظور قادری و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پرکیک کاٹاگیااوربلاول بھٹوکی درازی عمرکیلئےدعائیں کی گئیں۔آصف زرداری رہائی کمیٹی کے مرکزی چیف آرگنائزرسلیم الرحمٰن میو اور صوبائی صدر آصف فرید کلیانی نے بھیکیک کاٹا۔ دریں اثناپیپلز لائرز فورم کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پارٹی ترانوں پر وکلا نے بھنگڑے بھی ڈالے۔وکلاء نے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔
تازہ ترین