• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارڈاکے ، 4 چوریاں، شہری 10 گاڑیوں و موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری 7گاڑیوں، تین موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیو ٹاؤن کو رفیع اللہ نے بتایا کہ 2موٹرسائیکل سوار عظیمیہ ہاسٹل کے نزدیک میرے ہاتھ سے موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ ویسٹریج کو محمد اشرف نے بتایا کہ ڈاکٹر فیصل مرادوتین نامعلوم ساتھیوں نے موبائل خریدنے کا بھانسہ دیکر میرے 2موبائل چھین لئے ،مجھ سے کپڑوں کا سٹاک مالیتی4لاکھ بھی پنی گاڑی میں رکھوایااور دھوکہ دہی سے فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائن کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرارشد سے دولیپ ٹاپ اورموبائل چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ سول لائن کو فرح نازنے بتایا کہ موٹرسائیکل پر2نوجوان آئے اور میری گود میں پڑا پرس اٹھالے گئے جس میں 2طلائی سیٹ2چوڑیاں15ہزار روپے اور میرا موبائل ودیگر کارڈز تھے ۔تھانہ نصیرآبادکو شا ن علی گوندل نے بتایاکہ دوکنال جگہ 88لاکھ روپے میں حاجی سردار خان سے خریدی جہاں حد بندی کے لیے 4ہزار اینٹیں پھینکیں جو چوری ہوگئیں۔ تھانہ بنی گالہ کوصائمہ منصورنے بتایاکہ ان کی ملازمہ شمیم نےان کے گھرسے پچاس ہزارروپے چوری کرلئے۔تھانہ سہالہ کوفرحت محمودنے بتایاکہ احمد،ظہیروغیرہ نے ان کی چاربکریاں چوری کرلیں۔تھانہ صدربیرونی کو شگفتہ بیگم سکنہ گلشن اقبال لین نمبر6لالہ زار نے بتایا کہ نامعلوم چور ہمارے گھر کی الماری سے 50ہزارروپے اور 3تو لے سونا چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ بنی گالہ پولیس کو محمد امتیاز نے بتایاکہ نعیم اور شہباز نے گھر میں لکڑی کا کام کرنے کے سلسلے میں 8لاکھ روپے لئے جو انہوں نے خوردبردکرلئے۔تھانہ آئی نائن کے علاقے آئی ایٹ میں تیں مسلح نقاب پوش ڈاکو اسلحے کی نوک پر اظہر سے ہنڈا 125موٹرسائیکل نمبر 9649 اور 65 ہزار چھین کر لے گئے ۔۔
تازہ ترین