• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی تنصیبات پر حملہ نائن الیون ڈرامہ کی نئی قسط ہے، حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملہ امریکہ نے خود کروایا آرامکوحملہ نائن الیون ڈرامہ کی نئی قسط ہے،استعماری سرغنہ ایران اور سعودیہ میں کشیدگی بڑھا کر وہ مشرق وسطیٰ کو تورا بورا بنانا چاہتا ہے،امریکہ پہلے ناکارہ اسلحہ عربوں کو بیچتا رہا سرزمین حرم پر ناکارہ فوجی بھیج کر مسلمانوں کا مزید خون چوسے گا،سوال یہ ہے کہ آرامکو پر حملے کے وقت چالیس ملکی اتحاد کہاں تھا؟خدارا مسلم سربراہان عقل و دانش کا مظاہرہ کریں۔ چند ٹکوں کی خاطر ملک کو کسی کی جھولی میں ڈال دینا پاکستان اور پاکستانیوں کی توہین ہے پاکستانی حکمران مسلم ممالک کے تنازعات میں پارٹی نہ بنیں مودی سے سفارتکاری سیکھیں جسکے ایران سے بھی اچھے تعلقات ہیں او ر سعودی عرب اور امارت سے بھی ایوارڈ وصول کررہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے کی ہائی کمان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغاسیدحامدعلی شا ہ موسوی نے کہا کہ روز روشن کی طرح واضح ہے کہ عالمی شیطانی سرغنہ امریکہ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے تیل تنصیبات پر حملے کی آڑ میں سعودی عرب میں فوجیں اتارنے والا امریکہ کشمیر، فلسطین ،عراق ،لیبیا،افغانستان ،یمن،بحرین،روہنگیا میں انسانوں پر ظلم بند کرانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں اٹھاتا؟۔
تازہ ترین