• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد ڈینگی آگاہی واک، راشد شفیق،راشد حفیظ، کمشنر کی بھی شرکت

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈینگی کے بارے میں عوامی آگاہی اور شرکت کیلئے سید پور روڈ راولپنڈی میں ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ اور منسلک اداروں اور محکموں کی طرف سے واک کا انعقاد کیا گیا، واک میں شیخ راشد شفیق ایم این اے، صوبائی وزیر لٹریسی و غیر رسمی تعلیم راجہ راشد حفیظ، کمشنر راولپنڈی ثاقب ظفر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سردار سیف اللہ خان ڈوگر، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی اویس منظور تارڑ وضلعی انتظامیہ کے افسران،عوامی نمائندوں، سرکاری محکموں، اور دیگر شہریوں نےشرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
تازہ ترین