اسلام آباد ( جنگ نیوز)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کبھی بھی عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا۔ ٹیکسوں کی بھر مار اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان عوام کو نگل رہا ہے۔ تاجروں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ حوصلہ افزاء ضرور ہے مگر بہترین پیمانہ عوامی ریلیف ہوتا ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام کے ساتھ ساتھ تاجروں، کاروباری حضرات اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولتیں پیدا کرنا حکومت کا کام ہے۔